کم جونگ جیسا ہیر اسٹائل بنوانے والا شخص خود بھی ہنس پڑا

September 13, 2021

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو خود ہی کے ہیر اسٹائل پر قہقہے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کبھی بھی کوئی اپنے ہیئر اسٹائل سے مطمئن نہیں ہوتا خواہ مرد ہو یا عورت، ہمیشہ لوگ اچھے سے اچھے ہیئر ڈریسر کی تلاش میں ہی رہتے ہیں۔

مگر اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی مرضی کا ہیئراسٹائل بنوا کر خود ہی اپنے آپ پر ہنس رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے نائی سے درخواست کی تھی کہ اُن کا ہیئر اسٹائل جنوبی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن جیسا بنایا جائے، اور نائی نے ایسا ہی کیا۔

بال کٹوانے والا شخص ہیئر اسٹائل کے مکمل ہونے پر اپنی سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خود ہی اپنے آپ پر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس دوران ہیئر اسٹائلسٹ بھی خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔