پی ایچ اے میں ڈیجیٹل سسٹم ،پارکس کی بکنگ کے نرخوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

September 14, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا 20 واں اجلاس پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ اے میں پلانٹیشن، مارکیٹنگ، کوآرڈینیشن، فیلڈ سٹاف اور فیول مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ایچ اے کی شہر میں جاری بیوٹیفکیشن مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام کو شادی کیلئے پارکس کی بکنگ کے نرخوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پارکس میں زپ لائن بنانے کی منظوری دی گئی۔ حفیظ سنٹر کے متاثر ین کو دو سال کے ٹیکس میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتھارٹی کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے سفارشات کو منظور کیا گیا۔پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی ایکسپرٹی کیلئے ورکشاپس کے انعقاد کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید،ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی، ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرزپی ایچ اے، ایم پی اے نیلم حیات، نمائندہ سیکرٹری ایچ یوڈی اینڈ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ,سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپاٹمنٹ، نمائندہ ڈی سی لاہور، نمائندہ ڈی جی ایل ڈی اے، انوئرمنٹلیسٹ اسما ء چیمہ اور رافعہ کمال،ہارٹی کلچر ایکسپرٹ نواز رامے، لاہور آف چیمبر کامرس کی نمائندہ تہمینہ سعید چوہدری نے شرکت کی۔