پاکستانی ٹیم کی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میں فتح پر شائقین خوشی سے نہال ہوگئے۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اکیڈمی میں بھارت سے فائنل میں جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑی تماشائیوں میں گھل مل گئے۔
اس موقع پر پاکستانی شائقین کے چہرے خوشی سے نہال تھے، انہوں نے ٹیم پاکستانی کی بہترین کارکردگی پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔
تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ایونٹ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔
اسٹیڈیم میں موجود چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) محسن نقوی نے پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاندار فتح پر مبارک باد دی۔