انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی فاتح پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچے گی، ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19 ساڑھے 12 بجے قومی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے گی۔
فاتح ٹیم کے زمبابوے روانگی کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلے پیر کی صبح زمبابوے روانہ ہونا تھا، اب پاکستان انڈر 19 ٹیم ایک روز بعد زمبابوے روانہ ہو گی۔
خیال رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
دبئی میں کھیلے جا رہے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔