وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

September 16, 2021

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے میں تاجک ہم منصب نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

عمران خان کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، دو بچیوں نے وزیراعظم کو گلدستے بھی پیش کیے۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی موجود ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، تاجک صدر اور مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔