قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

September 16, 2021

قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، قومی اسمبلی میں تحاریک مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ 90 روز میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور نہیں کرسکا، سینیٹ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم 90 روز میں منظور نہیں کر سکا۔

متن میں کہا گیا کہ بلز کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجا جائے۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی میں بیت المال ترمیمی بل اور متروکہ وقف املاک ترمیمی بلز پیش ہوں گے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوور سیز کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز میں انتخابی فہرست بنانے کا اختیار نادرا کو دینے کی تجویز ہے۔

حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت قومی اسمبلی سے ایک تحریک منظور کرائے گی کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تحریک قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دی گئی ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندرپار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کے قوانین موجود ہیں۔

ایک ترمیم کے ذریعے انتخابی فہرستیں بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کے سپرد کرنے کی بھی تجویز ہے۔

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔