JS بینک کا NIFT کے ePay برانڈ کے تحت معاہدے پر دستخط

September 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک نے نیشنل انسٹیٹیوٹ فیسیلی ٹیکشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) کے ساتھ NIFTکے DFSپلیٹ فارم کے ذریعہ NIFT ePayبرانڈ کے تحت ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کو فعال کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ مشترکہ معاہدے پر نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب، جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دستخط کئے۔ اب وہ صارفین جن کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ موجود نہیں وہ بھی NIFTای پے منٹ گیٹ وے کے کسی بھی ممبر بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ براہ راست لین دین کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب بینکوں کو تمام کلیشن پوائنٹس پر لازمی اکاؤنٹ پر مبنی مقامی ادائیگی کے گیٹ وے کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔ یہ شراکت داری جے ایس بینک کی ریٹیل صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کے مزید ذرائع فراہم کرنے میں مزید ایک اور قدم ہے جبکہ کاروباری اداروں کو ادائیگی اور وصولی کے پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔ جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے جے ایس بینک کا مقصد ان صارفین کیلئے مالی شمولیت اور مالیاتی نظام کو فعال بنانا ہے جو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ای کامرس لین دین کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ ہمارے صارفین اب آزادی سے اپنے اکاؤنٹس کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں، جو بغیر کسی رکاوٹ اور بغیر کسی روک ٹوک صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ہم آن لائن ادائیگیوں کی وصولی کیلئے وسیع امکانات کی توقع کر رہے ہیں، اور یہ شراکت داری اس کوشش میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ تقریب سے NIFTکے سی ای او حیدر وہاب نے خطاب میں کہا کہ ہم جے ایس بینک کے ساتھ اشتراک کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں جس میں ڈیجیٹل ادائیگی کی تعین کردہNIFTای پے سے ادائیگیوں کی حکمت عملی طے کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامہ میں گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ NIFTگزشتہ دو دہائیوں سے مالیاتی صنعت کو قابل بھروسہ کلیئرنگ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ای کامرس کی جگہ، NIFTایک قابل اعتماد محفوظ اور بغیر کسی پریشانی کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا NIFT ای پے کے ذریعہ ایک سسٹم تشکیل دیا ہے، جس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں اضافہ کے معاملات کو سہل بناتا ہے۔ ہم اپنے پارٹنر بینکوں کے ساتھ ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی ایک نئی رینج متعارف کرائے کیلئے بہت پرجوش ہیں جوکہ انڈسٹری کی جانب سے NIFTسے توقع ہے کہ جانے والی خدمات کی سطح فراہم کرتی ہے۔اس اشتراک سے جے ایس بینک اور NIFT صارفین کو اپنی NIFT پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیوں تک رسائی ممکن بناتا ہے۔