ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ اداکارہ آنا دے آرمس سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر محبت کی تلاش میں ہیں اور بریک اپ پر زیادہ وقت ضائع کرنے کے بجائے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان 9 ماہ تک تعلق رہا، جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، آنا دے آرمس نے مبینہ طور پر ٹام کروز کے حد سے زیادہ کنٹرولنگ رویّے اور دونوں کے درمیان نمایاں عمر کے فرق کے باعث رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ یہ علیحدگی ٹام کروز کے لیے جذباتی طور پر مشکل ثابت ہوئی، تاہم وہ زیادہ عرصے تک دل برداشتہ رہنے والے شخص نہیں ہیں، آنا سے تعلق ختم ہونے پر ٹام کو واقعی دکھ ہوا، لیکن وہ ایسے نہیں کہ زیادہ دیر تک غم میں ڈوبے رہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام کروز اب دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سے متعلق خاصے سرگرم بھی نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کسی نئی ساتھی کو تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں، انہوں نے دوستوں کو بتایا ہے کہ اگر کوئی انہیں کسی سے ملوانا چاہے تو وہ اس کے لیے بھی کھلے دل سے تیار ہیں، ٹام کروز کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی برطانوی ہائی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون آئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹام کروز چند معروف ہالی ووڈ اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں، جس میں ڈیمی مور، اینجلینا جولی اور جینیفر لوپیز شامل ہیں، ان میں سے کوئی بھی ٹام کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔
مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٹام کروز نے چارلیز تھیرون میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے اور ممکن ہے کہ وہ جلد ہی ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔