• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد رشوت کیس میں گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد کو رشوت کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق سی بی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور وِنود کمار کو گرفتار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور اہلیہ کرنل کجل کیخلاف کرپشن کیس درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ میں ٹرین میں خاتون سے زیادتی کرنے والے فوجی اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی فوجی اجیت سنگھ پنجاب میں 42 میڈیم رجمنٹ میں تعینات ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ایک سابق بھارتی فوجی کو نیپال بارڈر کے قریب ہیروئن اور گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ بھارتی علاقے رکسول سے گرفتار سابق فوجی راجبر سنگھ سے 500 گرام ہیروئن اور گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سابق فوجی اور اس کا ساتھی منشیات کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید