پولیس نے تین درجن سماج دشمن دھر لیے8 موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

September 17, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس نے تین درجن سماج دشمن دھر لیے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نےموٹر سائیکل چور کوگرفتار کرکے 8مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے ۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے قتل کے اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور 7کلو چرس برآمد،تھانہ پیرودہائی پولیس نے2نوسر بازوں کو گرفتار۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد،19ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو627 گرام چرس اور 16 لٹر شراب برآمد کرلی ۔