ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ملتوی

September 18, 2021

کراچی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کو ملتوی کردی گئی ہے، ڈھاکا میں اکتوبر میں شیڈول ایونٹ اب دسمبر میں کھیلا جائے گا۔ میزبان حکام کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کورونا وبا کے سبب کیا گیا ہے۔