سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی

September 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1779ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1761 ڈالر فی اونس ہو گئی ، مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے 96ہزار 451 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 10 روپے فی تولہ کی کمی سے 1400 روپے فی تولہ پر آگئی ۔