اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ’’جمالیات اور محکماتی تنقیدی جائزہ و مشاعرہ‘‘کا انعقاد

September 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیراہتمام ’’جمالیات اور محکماتی تنقیدی جائزہ و مشاعرہ‘‘کا انعقادکیا گیا ۔ جس کی صدارت معروف شاعر ہ گلنار آفرین نے کی ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں گلنارآفرین نے کہاکہ آرٹ کے شاہکاروں کا تجربہ فطرت کے حسن کے ساتھ مل کر جب وقوع پذیر ہوتاہے تو ترفع جاں فزا اور تقوت بخش تجربہ میں ڈھل جاتا ہے ۔ تقریب سے فریحہ عاقب ، کشمیر سے آئے ہوئے مہمان شاعر شعوزیب کاشہ اور شاہد ہ عروج نے خطاب کیا۔اکادمی ادبیات پاکستان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ ذوق ہمیشہ عقل نہیں تجربی ہوتا ہے ۔ اس موقع پر شعراء کرام گلنار آفرین، شاہد عروج، ہدایت سائر، شعوزیب کاشہ،سلمیٰ رضا سلمیٰ، فریحہ عاقب، نصیر سومرو،فوزیہ علی صغیرویگرنے اپنا کلام پیش کیا۔