ریتک روشن تصویر پر صارف کے کمنٹ کا جواب دینے پر مجبور ہوگئے

September 18, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بولی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کی ایک طویل عرصے سے کوئی فلم نہیں آئی لیکن وہ مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم آج کل وہ کرائے کے گھر میں وقت گزار رہے ہیں ، یہ راز سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ان کی ایک تصویر نے کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق ریتک روشن نے اپنے انسٹا گرام پر والدہ کے ساتھ ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے سیلفی بنائی جبکہ ان کی والدہ باہر بالکونی میں کھڑی ہوئی ہیں ، یہ تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ساتھ ہی ایک صارف نے تصویر میں ایسی چیز نوٹس کر لی کہ ریتک روشن بھی جواب دینے پر مجبور ہوگئے۔ریتک روشن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ” اپنی والدہ کے ساتھ سست ناشتے کی ڈیٹ پر ،یہ اچھی صبح ہے ، بدھ کا دن بہترین ہوتا ہے ، اپنی والدہ کو گلے لگائیں ۔اداکار کی تصویر میں سوشل میڈیا صارف نے نوٹس کیا کہ پیچھے شیشے والی دیوار پر سیلاب نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے جبکہ تصویر کو غور سے دیکھیں تو پیچھے بلڈنگ پر تعمیراتی کام کیلئے جال بھی بچھایا گیا ہے ۔اس پر بات پر جب ٹویٹر صارف نے غور کرتے ہوئے مینشن کیا تو اداکار رتک روشن بھی میدان میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں اور جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں ۔“