کابینہ کمیٹی توانائی نے موسم سرما کیلئے بجلی کے مراعاتی پیکیج کی منظوری دیدی

September 18, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے موسم سرما کے چار ماہ یکم نومبر 2021سے28فروری2022کیلئے بجلی کے مراعاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور تمام ڈسکوز کے گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز صارفین کےلیے مراعاتی پیکچ کی سمری پیش کی جس کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں کے سلیب پر نظر ثانی کی تجویز کو بھی زیر غور لایا گیا۔