صفائی کی ناقص صورتحال پرمانگامنڈی کازونل افسرمعطل

September 18, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی کے افسروں نے شاہدرہ چوک بارہ دری روڈ لطیف روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ناقص کارکردگی اور صفائی انتظامات پر سست روی برتنے پر مانگا منڈی کے زونل آفیسر کو معطل کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن بارہ دری روڈ پر صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر راوی ٹاؤن کےمنیجر اور زونل آفیسر کو وضاحت کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ صفائی کی ناقص صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔