• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، راجہ محمد اسلم کا پی آئی اے پر پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم

لوٹن کنزرویٹو پارٹی گروپ کے لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ایئر سیفٹی واچ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف قومی ایئر لائنز کو برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کی راہ ملے گی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کی بھی تکمیل ہوگی۔

کونسلر راجہ اسلم نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایئر لائنز کو دوبارہ برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت ملنے سے ہزاروں خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی اور قومی وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

راجہ محمد اسلم نے مزید کہا کہ برطانیہ کی پاکستانی کشمیری برادری کے لیے بھی یہ خبر نہایت اہم ہے، پی آئی اے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی ڈیڈ باڈیز کو بھی وطن عزیز مفت لے جانے کا اعزاز رکھتی تھی امید ہے کہ یہ سلسلہ دوبارہ بحال ہوجائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید