• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں امتیاز نسیم کے اعزاز میں تقریب منعقد

وزیر حکومت جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم کے اعزاز میں نائب صدر پاکستان پریس کلب یو کے اسرار احمد راجہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں میڈیا، سیاست اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں راجہ شفیق، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صغیر خان، نشاط ثانی اور دیگر شامل تھے۔

صحافی اسرار احمد راجہ نے اس موقع پر امتیاز نسیم کو اپنی تصنیف کشمیر کا المیہ پیش کی اور کرنل (ر) راجہ محمد ایوب خان کی دو تصانیف ان کے شوق مطالعہ کی نظر کی جس کو انھوں نے بہت سراہا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ تقریب باہمی روابط کو فروغ دینے، کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو اور امتیاز نسیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ایک اہم موقع تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید