الیکشن کمیشن : کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے نتائج روکنے کا حکم

September 18, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے ممبران نثار احمددرانی اور شاہ محمدجتوئی پر مشتمل بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے وارڈ نمبر 5 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور جعلی ووٹنگ کاسٹ کرنےکے خلاف آزاد امیدوارمحمد عامر اور تنویر یوسفزئی کی جانب سے ان کے مدمقابل امیدوار شفیق بھٹی کی کامیابی کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن پر متعلقہ ریٹرننگ افیسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کا نوٹیفیکشن جاری کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔