افغانستان میں امن نہ صرف طالبان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے، فواد چوہدری

September 18, 2021


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف طالبان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم اور تاجک صدر طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاجک صدر نے وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں دھڑوں کو قریب لانے میں دلچسپی ظاہر کی، طالبان سے مذاکرات کا اعلان تاریخی اقدام ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان مسائل کے پائیدار حل کے لیے دونوں دھڑوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سماجی و اقتصادی بحالی اہم عنصر ہے۔