پولیو مہم کل سےشروع ،وٹامن اے کے کیپسول بھی کھلائیں جائیں گے

September 19, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر )پولیو کے خاتمے کی مہم پنجاب سمیت ملک بھر میں پیر سے شروع ہو رہی ہےمہم 20 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی یہ ایک تین روزہ مہم ہوگگی ۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 68 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گےمہم کے دوران پولیو ٹیمیں 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے کیپسُول بھی کھلائیں گی ۔ تقریبا 156,000 پولیو ورکرز شریک ہوں گےاس مقصد کے لئے تمام پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز ، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر مکمل تربیت دی گئی ہے،پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشادنے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان خاص کر پنجاب میں پولیو کے خاتمے کے مثبت آثار واضح ہورہے ہیں پنجاب میں اس سال پولیو کا ایک بھی کیس نہیں آیااس سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ہیں۔