سیریل بہادر شاہ ظفر کے سیٹ پر جوہی چاؤلہ کی لائنیں بھولنے والی ویڈیو شیئر

September 19, 2021

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جوہی چاؤلہ نے آج اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ ری شیئر کی ہے جس میں انھوں نے بی آر چوپڑا کی 1986 کی ایک پرانی سیریل بہادر شاہ ظفر کی ایک کلپ لگائی ہے۔

اس سیریل میں جوہی بھی کردار ادا کررہی تھیں۔ یہ کلپ دراصل ایک فین کلب نے جوہی کے نام کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی اور پوچھا تھا کہ کیا آپ اس کے متعلق بتاسکتی ہیں، کلپ میں نظر آنے والی جوہی چاؤلہ بہت کم عمر تھیں۔

جوہی نے اس پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کے سیٹ پر اس کی لائنیں بھول جاتی تھیں، لیکن آنجہانی فلمساز بی آر چوپڑا کے بیٹے روی چوپڑا جو اس کی ڈائریکشن دے رہے تھے وہ مجھے کافی سپورٹ کرتے رہے اور مجھ پر انھوں نے ذرا سا بھی غصہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سیریل میں جوہی چاؤلہ نے نور جہاں کا کردار ادا کیا تھا۔ اس میں ان کے ساتھ مکیش کھنہ، اشوک کمار، راج ببر اور گوفی پینٹال نے بھی کام کیا تھا۔