بھارتی اداکار نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ کردیا

September 19, 2021

بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔

یہ تمام تر معاملہ وجے کے والد ایس اے چندراشیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کردیا تھا۔

ساتھ میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کی چندراشیکھر نے بیٹے وجے کے نام سے سیاسی جماعت بھی رجسٹرڈ کروالی۔

ایس اے چندراشیکھر نے اہلیہ شوبھا کو خزانچی، ایک رشتہ دار پدمنابھن کو صدر جبکہ وجے کو جنرل سیکریٹری کا عہدے دینے کا کہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کی اس درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔