وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی

September 20, 2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس21 ستمبر کو طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔