بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پیپلزپارٹی

September 20, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل،نائب صدر چودھری اختر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے مہنگائی،بیروزگاری اور بجلی کے بلوں پر 35فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی مہنگائی اس وقت 14.33اور بیروزگاری کی شرح 7فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر تباہی لانیوالوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔