واسا ملازمین کی ویری فکیشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ہدہ ایکشن کمیٹی

September 20, 2021

کوئٹہ (پ ر)ہدہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ سلیم بلوچ نے یہاں جاری ایک بیان میںواسا ملازمین کی ویری فکیشن کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے ملازمین ڈیوٹیوں پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری پی ایچ ای کے اس اقدام سے واٹر سپلائی اسکیم کے ٹیوب ویلوں پر ملازمین کا حاضری ریشو بڑھ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیبر یونین کا اس عمل کے خلاف ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ سے اکثر علاقوں میں ٹیوب غیر فعال تھے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ واسا ملازمین کی ویریفکیشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کیجائے ۔