سربراہ WHO کابل پہنچ گئے

September 20, 2021

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس کابل پہنچ گئے۔

افغان قائم مقام وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس افغان حکام سے صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی امداد کی بحالی کےامکانات پر بات چیت کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق ٹیڈروس دورۂ کابل کے دوران افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔