پھل، سبزیاں اور اناج بطور علاج

September 26, 2021

مرتّب: عاصم خواجہ

صفحات: 208، قیمت: 400روپے

ناشر: القریش پبلی کیشنز، اُردو بازار، لاہور۔

پیشِ نظر پھلوں، سبزیوں اور اناج میں پائے جانے والے مفید اجزاء اور ان کے ذریعے علاج کے حوالے سے ایک بہترین معلوماتی کتاب ہے، جس میں غذائوں، نباتات اور جڑی بوٹیوں سے متعلق تفصیلات درج ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے جامعات میں نباتات کو موضوعِ فکر بنایا جارہا ہے۔ دراصل معالجین پر ہمارا عقیدہ اس قدر راسخ ہوگیا ہےکہ ہم نے اُن تمام چیزوں کو رد کردیا، جو بزرگوں سے وَرثے میں ملی تھیں۔

ادویہ کی فراوانی نے جڑی بوٹیوں کی اہمیت ختم کردی ہے۔ وہ بھی کیا زمانہ تھا، جب چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے، بڑے بڑے مسئلے حل کردیا کرتے تھے۔ چھلکے اور بھوسی کا استعمال فائدہ مند ہے، لیکن ہم نے ان کا استعمال ترک کردیا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹماٹر اور خوبانی کا ہر ٹکڑا ہزاروں نباتاتی کیمیائی مرکبات سے بَھرا ہوتاہے۔ ایک اعتبار سے یہ کتاب ’’شفاخانہ‘‘ بھی ہے اور ’’دواخانہ‘‘ بھی۔ ایسی نادر و نایاب کتابیں ہر گھر میں ہونی چاہئیں۔