مولانا حافظ محمد بشیر نقشبندی مجددی کو سپرد خاک کر دیا گیا

September 21, 2021

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) معروف دینی شخصیت مولانا حافظ قاری محمد بشیر نقشبندی مجددی کو بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، حافظ محمد بشیر رحمتہ اللہ علیہ برطانیہ کے معروف کرکٹر عادل رشید کے تایا تھے، نماز جنازہ اور تدفین میں شیڈووزیر بیرسٹر عمران حسین نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر عمران حسین ایم پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد بشیرؒ انتہائی شریف النفس انسان تھے ،میری خوش قسمتی ہے کہ وہ نہ صرف میرے استاد تھے بلکہ انہوں نے میری خصوصی تربیت کی، آج میں جو کچھ بھی ہوں اللہ کے فضل کرم ،والدین اور حافظ بشیر کی دعائوں سے ہوں ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے، اس موقع پر علماء جن میں علامہ محمد بشیر طاہر نقشبندی ، خلیفہ مجاز حافظ طارق محمود ،حافظ محمد جمشید ،پیر سید سلطان حسین مشہدی ،مفتی جمیل نوشاہی ،علامہ قاری علی اظہر اور دیگر علما نے خلیفہ مجاز حافظ محمد بشیر نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا حافظ بشیر رحمتہ اللہ علیہ نیک سیرت انسان تھے، ساری زندگی درس وتدریس اور امور دینیہ کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے آپ کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے ایسر چکسواری سے تھا، بریڈفورڈ ٹالر لین میں اپنے ایک مدرسہ کے مہتمم تھے، جہاں 30 سال سے زائد عرصہ سے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دیتے رہے، آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے قلبی روحانی تعلق تھا، اس موقع پر روحانی ویلفئیر سوسائٹی یوکے وانجمن محبان فیض پوری کے اراکین، برکت الخلفاء مولاناپیرمحمداحمدنقشبندی ووسٹر ،مولاناصاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمدنقشبندی لندن ،مولاناحافظ نثاراحمد رضا ڈربی ،مولاناحافظ محمد طارق محمود ربانی ڈیوزبری، مولاناحافظ عبدالعزیز نقشبندی آکسفورڈ، مولانا حافظ محمد عظیم مجددی ڈیوزبری، مولانا قاری محمداورنگزیب نقشبندی ،مولاناحافظ بدرمنیر نقشبندی راچڈیل، مولانا محمد رفیق فیض پوری لیڈز ،مولانا حافظ قاضی امجدمحمود فیض پوری ڈیوزبری ،مولانا حافظ محمد شبیر فیض پوری، معروف مذہبی سکالر صاحبزادہ حافظ محمدموسیٰ قادری، مولانا حافظ محمدانوارخورشید جامی، قاری محمدعثمان رضوی ،شوکت میرپوری، الحاج علی اکبر چشتی ، جاوید بشیر ،چوہدری الطاف حسین ،کونسلر ارشد حسین ،رفیق سہگل ،سابق لارڈ میئر محمد عجیب ، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق ، سابق لارڈ میئر رنگ زیب ،کونسلر محمد عمران ،کونسلر ابرار حسین ،کونسلر سرفراز ،کونسلر ناظم اعظم، سابق میئر کیتھلے کونسلر ناظم اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔