کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

September 21, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 11 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پیر کو چکری کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کو سڑک کنارے گہرائی میں ایک بوری لاوارث حالت میں ملی۔ شک کی بنیاد پر بوری کی تلاشی لی گئی تو 11 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی -جو پیکٹوں کی شکل میں بوری میں بند تھے ،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہیروئن اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔