گھر سے چوری 38لاکھ برآمد، پولیس نے مدعی کے حوالے کردیے

September 21, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس پولیس نے گھر سے چوری کیے گئے38 لاکھ روپے برآمد کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کردیے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم امتیاز حسین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو قبل ازیں بھی مختلف مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ ملزم نے رواں سال جنوری میں گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔