فارکس ٹریڈنگ کے نام سے فراڈکرنے والےچار کارندے گرفتار

September 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)گزشتہ شب ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے انچارج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فارکس ٹریڈنگ کاجھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ کے چارارکان زین، شیروز ارشد، اسامہ شوکت اورنورکو ملتان اور خانیوال کے مختلف علاقوں میں ٹیم تشکیل دیکر کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا، سرغبہ محمد عثمان غنی جومفرورہے اوران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔