شہریوں کو مشکلات: زیرتعمیر سڑکیں جلد از جلد مکمل کرنےکی ہدایت

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نےکہا ہے کہ شاہراہوں کے زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سڑکوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔یہ بات انہوں نےشہر بھر کی سڑکوں کی حالت زار کا معائنہ کرنے کیلئے دورے کرتے ہوئے کی۔کمشنر نے زیر تعمیر متی تل دو رویہ سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔روڈ کی جلد تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ بعد ازاں کمشنر نے شیر شاہ بائی پاس این -70تاایم فور موٹروے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ متی تل دو رویہ سڑک 95 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ کھاد فیکٹری تا خواتین یونیورسٹی تک روڈ کا 4.80کلو میٹر حصہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شیر شاہ بائی پاس تا ایم فوروڈ کی لمبائی 6 کلومیٹر ہے اور اس سڑک پر 58 کروڑ 99 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔