آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

September 21, 2021

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے فیملی میں اس اضافے کی خوشخبری مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش رواں ماہ کی 3 تاریخ کو ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے عیسیٰ رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ کولاج شیئر کیا گیا جس میں ایک جانب آمنہ، ان کے شوہر عمر فاروقی بیٹی میسا اور نوزائیدہ عیسیٰ موجود ہے تو دوسری جانب قرآن پاک کی ایک آیت درج ہے۔

کولاج میں اوپر یہ بھی کہا گیا کہ بہت سی دعاؤں اور خوشیوں کے ساتھ ہم اپنی فیملی میں عیسیٰ کا خیر مقدم کرتے ہیں جس نے 3 ستمبر کو دنیا میں آنکھ کھولی۔

آمنہ شیخ کی انسٹاگرام پوسٹ ، اسکرین شوٹ

خیال رہے اداکارہ آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا کی اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کو ان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروقی نامی بزنس مین سے شادی کی تھی۔