پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کیٹیگری سی میں امیدوار نامزد

September 22, 2021


پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن، کونسل (آئی ایم او) کےانتخابات میں کیٹیگری سی میں امیدوار منتخب ہوگیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل میری ٹائم، کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ 1958ء سے شراکت داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آئی ایم او رکن ممالک سے زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے۔