کراچی: نسلہ ٹاور گرانے کے حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد

September 22, 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کراچی گرانے کے حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں نسلہ ٹاور خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

نسلہ ٹاور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس نہ سندھ حکومت کا ہے، نہ وفاقی حکومت کا، نہ ہی سندھی مسلم سوسائٹی کا، ہم نے وفاقی حکومت سے زمین خریدی ہے قبضہ نہیں کیا۔

دلائل میں نسلہ ٹاور کے وکیل نے مزید کہا کہ اسی طرح سے شاہراہِ فیصل پر متعدد عمارتیں بنی ہوئی ہیں، اسی طرح 23 پلاٹس اور بھی الاٹ کیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے پوچھا کہ آپ بتا دیں نسلہ ٹاور 780 گز سے 11 سو 21 گز کیسے ہو گیا؟ بغیر جائزہ لیے پراپرٹی خریدیں گے تو پیسے ہم دلوائیں گے کیا؟