امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے سے قبل ایسی ہی عمارت متاثرین کو بناکر دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رہائشیوں کا کہنا تھا کہ عمارت کاغذات کے اعتبار سے سرکاری محکمے سے منظور شدہ ہے، ہمیں بجلی، گیس اور پانی کے بل دیے جاتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور غیر قانونی ہے تو اس کے بنانے والے کہاں ہیں؟
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ اس عمارت کو گرانے سے پہلے اسی نوعیت کی عمارت متاثرین کو بناکر دی جائے۔