موبائل فون کیلئے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

September 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر کو 20 سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو موبائل فون کےلیے سر پر وزنی چیز کا وار کر کے قتل کیا گیا تھا،مقتول کے ورثاء نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا، پولیس نے مقتول کے دوست محمد اعجاز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے ۔