برمنگھم اورسولی ہل کے لوگ سی ٹی اسکین سروس استعمال کریں، فیصل محمود

September 23, 2021

برمنگھم ( پ ر ) برمنگھم کمیونٹی فورم کے جنرل سیکرٹری فیصل محمود نے برمنگھم اور سولی ہل کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال برمنگھم اور سولی ہل کے عوام نے اپنے پیاروں کی میتوں کے پوسٹ مارٹم کی بجائے Autopy Scanner اسکین CT کی سہولت استعمال کرتے ہوئے577کیس برمنگھم اور سولی ہل کارنر سروس کو بھجوائےجو قابل ستائش ہے ، یاد رہے یہ ایک سال کی ٹرائل سروس تھی جو اب مزید ایک سال کے لئے یکم جوائی 2021سے 30جون 2022تک کیلئے بڑھا دی گئی ہے، فیصل محمود نے برمنگھم اور سولی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس سی ٹی اسکین سروس کو بھرپور استعمال کرنا ہے تاکہ دوسرے سال بھی اس کا ریکارڈ استعمال ہو سکے اور یہ سروس مستقل بنیادوں پر آنے والے برسوں میں میسر آ سکے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے عوام جنہوں نے اس سروس کو استعمال کرنے کے لئے مہم چلائی تھی، خصوصا BCF کے چیئرمین سابق کونسلر راجہ شوکت علی خان، کونسلر بابر باز، کونسلر ذاکراللہ، سابق کونسلر محمد سعید، راجہ جاوید اقبال انکروی، غضنفر محمود،منیر مغل، راجہ رجاسب،مفتی عبدالمجید، مولانا ندیم،لطیف غوری، چوہدری نجابت علی،چوہدری محمد امین، چوہدری بشیر،نائب مغل، رضوان گجر اور دیگر شامل تھے، ایسے لوگ کمیونٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔