دکان کی خریدکیلئے ایک کروڑ70لاکھ لیکرخوردبردکرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

September 23, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دکان کی خریدکے لئے ایک کروڑ70لاکھ روپے لے کرخوردبردکرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سٹی کو شفیق شفقت نے بتایا کہ محمد شفاقت اور عبدالحفیظ کو ایک د کان کی خرید کے عوض ایک کروڑ70لاکھ روپے بطور امانت دئیے کہ د کان میرے نام ہونے تک میری یہ رقم آپ کے پاس امانت ہے مگر اب انہوں نے وہ د کان کسی دیگر کو فروخت کر دی ہے اور میری رقم واپس نہ کر رہے ہیں۔