حکمرانوں کی پالیسیاں لوگوں کیلئے وبال جان بن گئیں، امیر العظیم

September 23, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جمعہ کو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔حکمرانوں کی پالیسیاں لوگوں کے لیے وبال جان بن گئیں، قوم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتی۔ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں لوگوں کومنظم کرکے احتجاج کا سلسلہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا مہنگائی مخالف مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کریں گے۔