جعلی کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانےوالےچارافرادکاجسمانی ریمانڈمنظور

September 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نشتر اسپتال اور میڈیکل اکیڈمی میں جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء اور فراڈ کرنے والے گروہ کے چارکارندوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق ڈاکٹر تیمور آصف نے شکایت درج کرائی کہ محکمہ صحت کے کئی اہلکار مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسینیشن لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں جو قومی خزانے اور قومی ساخ کو شدید نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر ایف آئی اے نے نشتر اسپتال اور میڈیکل اکیڈمی میں جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے اندراج اور فراڈ کے گروہ کی گرفتاری کی۔ ملازمین کی جانب سے شہریوں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرکے کورونا ویکسین کا مبینہ جعلی اندراج اور NIMS پورٹل پر ڈیٹا اپلوڈ کیا جاتا تھا۔ سکینڈل میں ملوث 4 ملزمان جونئیر کلرک محمد اشرف، پوٹر اٹینڈنٹ محمد عبداللہ، میل چارج نرس نوید انجم اور گارڈ محمد وسیم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔