راولپنڈی: گزشتہ روز سیلاب میں بہہ جانیوالے بچے کی لاش مل گئی
گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والی بارش سے 4 شہریوں کی جان چلی گئی تھی، کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا تھا، گلیاں اور بازار دریا کا منظر پیش کرنے لگے تھے، کل سیلاب میں بہہ جانے والے 8 سالہ بچے حسن علی کی لاش آج ڈھونڈ لی گئی۔