عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہونے پر شاہ رخ خان کو بھارت میں تنقید کا سامنا

September 23, 2021

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہوتے ہی بھارت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ شاہ رخخان (BoycottShahRukhKhan) ٹرینڈ کر رہا ہے۔

بھارتی ٹوئٹر صارفین نے شاہ رخ خان کو (Pro-Pakistan) یعنی کہ پاکستان کا حامی قرار دے دیا ہے اور ان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک ایسے ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے ہیں جو کہ مسلمان ہوگا۔

اس فلم کے بارے میں خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، اداکار جان ابراہم اور اداکار سلمان خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

صارف نے مزید لکھا کہ ’حالانکہ ہندوستان میں ہر مسلمان کو مکمل آزادی حاصل ہے لیکن شاہ رخ خان نے اس بارے میں کہا کہ ہندوستان میں عدم برداشت ایک بڑامسئلہ ہے۔‘

صارف نے شاہ رخ خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی فلم ’چک دے انڈیا‘ میں بھی اپنے کردار کا نام میر رنجن نیگی سے تبدیل کر کے کبیر خان رکھا تھا۔

ایک اور صارف نے شاہ رخ خان پر تعصب پسندی کے جذبات کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ’شاہ رخ خان نے ہمارے ہندو بادشاہ اشوکا کے کردار کو اپنی 2001ء میں بننے والی فلم ’اشوکا‘ میں منفی انداز میں پیش کیا۔‘