کورونا وائرس: اس سال بھی نوبیل انعامات جیتنے والوں کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے

September 23, 2021

نوبیل انعامات کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی جیتنے والوں کو ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق سائنس اور ادب کے انعامات گھروں پر پہنچائے جائیں گے، جبکہ امن کے نوبیل انعام کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پچھلے برس کی طرح اس برس بھی نوبیل انعام کی تقریبات ورچوئل اور فزیکل دونوں طرح ہوں گی، اس سال نوبیل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان 4 سے 11 اکتوبر تک کیا جائے گا۔