علی ظفر اور گل پانڑہ کا پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ آتے ہی چھا گیا

September 24, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ گل پانڑہ کا پشتو گانا لار شہ پیخور آتے ہی چھا گیا۔گزشتہ روز ریلیز کی گئی میوزک ویڈیو میں علی ظفر اور گل پانڑہ کو ہاتھوں میں رومال اٹھائے پشتون کلچرکا روایتی خٹک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیبر پختونخوا کے معروف مقامات اورثقافتی روایتیں اجاگر کرتے اس گانے کا آغازعلی ظفرکا سندھی گانا الے سننے والے ایک بچے اور اس کے دادا کے مکالمے سے ہوتا ہے۔لار شہ پیخور کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، ڈائریکٹرولید اکرم ہیں جبکہ موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔علی اورگل پانڑہ کے علاوہ میوزیکل بینڈ فورٹی ٹیوڈ پختون کور بھی گانے کا حصہ ہیں۔ یوٹیوب پر لارشہ پیخور کی میوزک ویڈیو کو اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اورتبصروں میں پسندیدگی کا اظہارکررہے ہیں۔