بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے، جنوبی افریقاکی ٹیم بھی جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلائنڈ کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ کریں گے۔