بچے سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

September 24, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدربیرونی پولیس نے 4سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدربیرونی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم جان محمد نے اس کے 4سالہ بیٹے کو گھر میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی ،جس پر صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد کو گرفتارکرلیا، ایس ڈی پی اوصدر نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد ،زیادتی اوراغواء جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔