مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار، نوسرباز شادی والے گھر لڑکی کو بیہوش کرکے زیورات لے گئے

September 24, 2021

لاہور(کرائم رپورٹرسے) رائیونڈ کے علاقہ میں نوسربازایک خاتون نیک پروین کے گھر میں گھس کر اس کی سولہ سالہ لڑکی کو بیہوش کرکے تین لاکھ نقدی اور دو لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ لڑکی کے بھائی کی شادی تھی ،2 ملزمان اندر داخل ہو گئے ، سمیہ بی بی کو بیہوش کردیا اور گھر سے تین لاکھ نقدی دو لاکھ کا سونا اور گاڑی کے کاغذات چوری کر کے فرار ہوگئے۔ مناواں میں ڈاکو عزیز کی دکان سے 3لاکھ چالیس ہزار اور موبائل فون،جوہر ٹائون میں ڈاکو نسیم بی بی کے گھر سے 2 لاکھ 71 ہزا ،اچھرہ میں ڈاکو سید محسن سے 2لاکھ25ہزار ،ہربنس پورہ میں ڈاکو اسماعیل سے 2لاکھ 19 ہزار اور موبائل فون ،مناواں میں قیصرسے 1لاکھ 95 ہزار اور موبائل فون،مزنگ میں احمد سے 1لاکھ 50 ہزار ور موبائل فون، سبز ہ زار میں علی حسن سےایک لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں شعیب سے ڈاکو ایک لاکھ 5ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے وحدت کالونی میں ڈاکو ابوبکر سے ایک لاکھ 2ہزار ور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے نواں کوٹ ،ڈیفنس سی ، ہربنس پورہ ،مناواں ، مصری شاہ سے موٹرسائیکل ، گجر پورہ ،مغلپورہ سے کاریں چوری ہوگئیں۔