ٹیپو، مادھوری ڈکشٹ کیساتھ فلم کیوں نہیں کر سکے؟

September 24, 2021

پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی مگر ویزا نہ ملنے کے سبب وہ بھارت نہیں جا سکے تھے۔

عدنان شاہ ٹیپو کی جانب سے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا گیا، اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ، تجربات اور پروجیکٹس سے متعلق باتیں کیں۔

انہوںنے اپنے مداحوںکو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’اُنہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک فلم آفر ہوئی تھی، اُنہوںنے اس فلم کے لیے 9 آڈیشنز بھی دے دیئے تھے۔‘

عدنان شاہ ٹیپو نے مزید بتایا کہ ’جب انہیںمدھوری کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی اُس زمانے میں کسی کو بھی بھارت کا ویزا نہیں مل رہا تھا، بھارت اور پاکستان میںکافی نتازعات چل رہے تھے لہٰذا وہ بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارت نہیںجا سکے تھے۔‘

عدنان شاہ ٹیپو کا کہنا تھا کہ ’بس پھر انہوں نے صبر کر لیا، جو چیز نہ ملے اُس میں بھی اللّٰہ کی بہتری ہوتی ہے، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے، جو مل جائے اُس کا بھی شکر جو نہ ملے اُس کے لیے بھی شکر ادا کرنا چاہیے۔‘